لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا حملہ،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بھاری ہتھیاروں سے بدترین شیلنگ، بھارتی فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری اور بروح سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج کا بھی منہ توڑ جواب۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کی اور لائن آف کنٹرول پر بدترین اشتعال انگیزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری اور بروح سیکٹر پر بھاری ہتھیاروں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں 2 شہری شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی فوج کی شدید اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھی دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے۔