کراچی:بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو رقوم فراہم کرنے والا منیجر گرفتار

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے جڑے ملزم یاسین کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کراچی میں مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو بھجوائی گئی رقوم تقسیم کرتا رہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم یاسین کی گرفتاری پہلے سے پکڑے گئے ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے خفیہ نیٹ ورک کے ذریعے ملک دشمن عناصر کو رقوم فراہم کی جا رہی تھی۔گرفتار ملزم یاسین منی ایکسچینج کمپنی کے منیجر ہے۔جس کے قبضہ سے لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی خفیہ نیٹ ورک سے وابستہ دیگر ملزمان کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملک کے تمام ایئرپورٹس کو ملزمان کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں۔