شمالی وزیرستان: ایس او پیزپر عمل درآمد کرنے میں علمائے کرام اپنا کردار ادا کریں،اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ

پشاور: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے میرانشاہ میں علمائے کرام کے ساتھ میٹنگ کی جس میں عید کے موقع پر نماز عید ، قربانی اور دیگر رسومات کے دوران سماجی دوری کو برقرار رکھنے اور کوروناسے متعلق ایس او پیزپر عمل درآمد کرنے میں علمائے کرام کو اپنا کردار ادا کرنے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔علمائے کرام نے اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی کہ جمعہ کے خطبے اور عید کے خطبوں ، نماز عید اور دیگر رسومات پر کورونا ایس او پیزپر عمل درآمدیقینی بنایا جائے گا بعدمیں اسسٹنٹ کمشنر نے علمائے کرام کا تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کورونا وائرس سے جاں بحق کیلئے دعائے مغفرت کی۔