مردان: ڈپٹی کمشنرعابدوزیر کا چمتار میں قائم شدہ ماڈل مویشی منڈی کا معائنہ

مردان: ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے عید الا ضحٰی کے موقع پر چمتار میں قائم شدہ ماڈل مویشی منڈی کا معائنہ کیا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نیک محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ٹی ایم او سرفراز خلان ، ایکس ای ان ٹی ایم اے مردان بھی موجود تھے۔ٹی ایم او نے ڈی سی مردان کو چمتار ماڈل مویشی منڈی میں دی جانے والی تمام تر سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے منڈی کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماڈل مویشی منڈی کے داخلی راستے پر جراثیم کش سپرے کرنے کے ساتھ ساتھ واک تھروں گیٹ نصب کیا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر کلورینیشن کی جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بیوپاریوں کے ساتھ ساتھ آنے والے لوگوں کیلئے بھی ضروری سہولیات فراہم کی جائیں جسمیں شامل لوگوں و جانوروں کیلئے پینے کا پانی، رات کیلئے روشنی، پارکنگ، دھوپ سے بچنے کیلئے شلیٹر سمت دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائینگی۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے مردان کو دو دن کے اندر ماڈل مویشی منڈی میں تمام انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردان میں رجسٹرڈ مویشی منڈیوں جسمیں چمتار مین ماڈل مویشی منڈی، بغدادہ، بخشالی، شہباز گڑھی اور طورو مویشی منڈی کے علاوہ دوسری جگہوں پر مال مویشی کی خرید و فروخت پر پابندی عائد ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ڈپٹی کمشنر نے مزیدہدایات جاری کیں کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر ماڈل مویشی منڈی میں کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی ایس اوپیز پر عملدرمد کو یقینی بنایا جائی