مردان پولیس کی بروقت کارروائی، قتل میں ملوث دوملزمان ایک گھنٹے کے اندر گرفتار

مردان:مردان پولیس کی بروقت کامیاب کارروائی، شہری علاقہ کچہری چوک تھانہ سٹی کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل اوردو افراد کو زخمی کرنے اور موقع سے فرار ہونے والے 02ملزمان عامر کشمیری ولد سرتاج کشمیری اور ماجد کشمیری ولد واجد کشمیری ساکنان مایار ایک گھنٹے کے اندر شیخ ملتون ٹاون کے قریب گرفتار،واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطا بق مردان کے شہری علاقے بکٹ گنج بازار تھانہ سٹی کے قریب سابقہ قتل مقاتلے کی دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ابراہیم ولد محمد رسول جان بحق جبکہ مقتول کے بیٹے بدر عالم ساکنان مایار سمیت ایک راہگیر زخمی ہوا۔ واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے واردات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار ی کے احکامات جاری کیے جس پر پولیس نے بروقت کارروائی کی اور واردات کے بعد فرار ہونے والے 02 ملزمان عامر کشمیری ولد سرتاج کشمیری اور ماجدمیرکشمیری ولد واجد میرکشمیری ساکنان مایار کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، جن سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پستول اور موٹر سائیکل کو قبضہ پولیس کیا گیا، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ملزمان کی بروقت گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعامات و توصیفی اسناد سے بھی نوازا۔