پشاور بی آرٹی اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری

پشاور: پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے ریچ 3 اسٹیشن سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوگیا۔یونیورسٹی روڈ پربی آرٹی اسٹیشن سے رات کو سامان چوری کیا گیا جس کی مالیت 3 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔پولیس نے چوری کا مقدمہ پراجکیٹ منیجر اسلام گل کی مدعیت میں تھانہ تہکال میں درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق 15 کاؤنٹر ویٹ چوری کیے گئے اور لفٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی اسٹیشن پر چوکیدار دن رات موجود ہوتا ہے لیکن یہ کام کسی عام آدمی کا نہیں بلکہ ٹیکنیکل بندہ ہی یہ کام کر سکتا ہے۔