ایرانی بندرگاہ پر کھڑے 7 جہازوں میں آگ بھڑ ک اٹھی

تہران:ایران کے مغربی علاقے بوشہر کی بندرگاہ پر کھڑے سات جہازوں کو پراسرار طور پر آگ لگ گئی۔ ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق آ گ لگنے سے تین جہاز زیادہ متاثر ہوئے ،فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ نیوز ایجنسی نے آگ لگنے کی وجہ بیان نہیں کی۔