بنوں:خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی کی کاروائی ،500کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد

بنوں:خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن کی ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود کی ہدایت پر بڑی کاروائی ،500کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی بنوں ڈویژن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سجاد احمد کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے نورنگ چوک کے قریب ایک گودام سے چھاپے کے دوران 500کلوگرام چائنہ سالٹ برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گودام کا مالک چھاپے سے قبل ہی فرار ہوگیا تاہم گودام کو سیل کردیا گیا کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی ،ڈپٹی ڈائریکٹر ذیشان محسود نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی کی یہ کوشش ہے کہ بنوں کو ہر قسم کے ممنوعہ اشیائے خوردونوش ،مضر صحت اور ملاوٹی اشیاء سے پاک کیا جائے اس مقصد کیلئے فوڈ اتھارٹی نے مختلف اوقات میں کاروائیوں کے دوران ملاوٹی مصالحہ جات،مضر صحت جوس،مضر صحت چپس،مضر صحت مصالحہ جات اور دیگر اشیاء خوردونوش قبضے میں لیکر گوداموں اور دکانات کو سیل کرکے بھاری جرمانے وصول کئے ہیں ۔