شمالی وزیرستان:اسسٹنٹ کمشنر فواد خٹک کا کورونا ایس او پیزکے حوالے سے میرانشاہ مویشی منڈی کا دورہ

پشاور: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان شاہد علی خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ فواد خٹک نے کورونا ایس او پیزکے حوالے سے میرانشاہ میں مال مویشی منڈی کا دورہ کیا۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف اُٹھائے گئے حکومتی اقدامات کو ہر حال میں لاگو کرینگے اور اپنے عوام کی زندگیوں کو اس وائرس سے بچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلایئنگے۔انہوں نے مال مویشی منڈی کی انتظامیہ ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور ٹی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ایس او پیز پر عمل دارآمد یقینی بنائیں ، ماسک کے استعمال کولازمی جبکہ سماجی دوری کو ہر حال میں ممکن بنانے کیلئے اقدامات کریں۔اے سی نے مزید کہا کہ مال مویشیوں کے منڈی میں آنے سے پہلے ڈس انفیکٹنٹ سپرے اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال لازمی ہوگا۔