ڈپٹی کمشنر باجوڑ کا مختلف علاقوں کا دورہ ، 10 بلین ٹری پلانٹیشن کا جائزہ لیا

پشاور: ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کا ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر عابد ممتاز کے ہمراہ علیزوں بتائی،ارنگ اور سیری سر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور 10 بلین ٹری پلانٹیشن کا جائزہ لیا۔اس موقع پر علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر کو سکول، کالج، بجلی اور دیگر مختلف ضروریات کے حوالے آگاہ کیا۔علاقہ مکینوں نے ڈی سی باجوڑ اور فارسٹ آفیسر سے گزارش کی کہ ان کے علاقوں میں اخروٹ اور زیتون کے پودے لگائے جائیں کیونکہ یہ دونوں درخت انتہائی منافع بخش اور پیداواری صلاحیت کے حامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے سیری سر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخروٹ، زیتون کارآمد درخت ہے ہم اس کو کاشت کرکے بہت سارے فوائد حاصل کرسکتے ہیں۔ڈی سی باجوڑ نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ ایک مہینے کے اندر اندر بجلی کا مسلہ حل ہو جائے گا۔ اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر باجوڑ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نے فاریسٹ لیبر میں کٹس تقسیم کئے۔علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور فارسٹ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔