باجوڑ: افغانستان سے مارٹر حملے میں 22 سالہ لڑکی زخمی، پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی

باجوڑ :باجوڑ میں افغان صوبہ کنڑ سے مارٹرگولے کا حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 سالہ لڑکی زخمی ہو گئی، گھر جزوی طور پر تباہ ۔ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند کے گاؤں کگہ پر افغان صوبہ کنڑ سے مارٹر گولہ فائر ہوا جو مقامی آبادی پر جا گرا۔گولہ لطیف اللہ نامی شخص کے گھر پر گرنے سے 22 سالہ لڑکی زخمی ہو گئی، حملے کے نتیجے میں گھر میں موجود مال مویشی بھی ہلاک ہو گئے، مقامی لوگوں نے فوری امدادی کاروائی شروع کر دیں۔پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔حملہ کیخلاف ماموند قبائل میں شدید اشتعال پایا جاتاہ ے اور قبائلی مشران نے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اپنی سرزمین سے حملے رکوائے کیونکہ حملوں میں نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، آئے روز افغان صوبہ کنڑ سے حملے ناقابل برداشت ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہصوبہ کنڑ سے تعلق رکھنے والے ٹی ٹی پی کے عسکریت پسندوں نے افغان فوج کی پشت پناہی کے ساتھ باجوڑ پاکستان میں مارٹر گولہ فائر کیا،یہ بات قابل غور ہے کہ این ڈی ایس باجوڑ میں گھسنے کیلئےآئی ایس کے پی اور ٹی ٹی پی کی معاونت کرر ہے ہیں۔