ڈی آر سی کا قیام خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہم سنگ میل ہے ،ڈی پی اومردان

مردان: ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے ڈی آر سی کاٹلنگ سرکل اور تحصیل بارروم کا دورہ کیا، ڈی آر سی کاٹلنگ سرکل پہنچنے پر چیئر مین ڈی آر سی گل فراز خان و دیگر ممبران نے ان کا استقبال کیا، ڈی پی او مردان نے ڈی آر سی کاٹلنگ کے ممبران سے تعارفی ملاقات کی، اس موقع پرڈی پی اونے موجود شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈی آر سی کا قیام خیبر پختونخوا پولیس کا ایک اہم سنگ میل ہے جس کی بدولت عوام الناس کے تمام چھوٹے بڑے گھریلوں، کاروباری و دیگر اہم مسائل و تنازعات خوش اسلوبی کیساتھ باہمی رضامندی سے حل ہو رہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے، ڈی آر سی ممبران سے مخاطب ہوتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ممبران عوام الناس کے مسائل و تنازعات کو دیانتداری اور ایمانداری کیساتھ حل کرنے میں اپنا غیر جانبدارنہ کردار ادا کریں تمام مسائل فریقین کے باہمی رضامندی اور اللہ تعالی کی رضا کی خاطر حل کرنے کو اپنا شعار بنائیں، دیریں اثناء ڈی پی او مردان نے تھانہ کاٹلنگ میں شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا بھی لگایا۔ بعدازاں ڈی پی او نے تحصیل بارروم کاٹلنگ کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے بارروم کے صدرشیرمحمدخان اور بارروم کابینہ ودیگروکلاء کیساتھ ملاقات کی، بارروم کے عہدیداران و ممبران نے ڈی پی او مردان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اورامن و امان برقراررکھنےمیں پولیس کیساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، ڈی پی او مردان نے تحصیل بارروم میں شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں وکلاء کا اہم کردار ہے، سماجی سرگرمیوں میں ان کے خدمات قابل ستائش ہے۔ قیام امن اور معاشرے کی اصلاح کیلئے باہم تعاون سے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ وکلاء کے مسائل کو باہمی تعاون سے مل بیٹھ کرترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔