ایم پی اے عاقب اللہ نے سپورٹس کمپلیکس صوابی میں اوپن ایر جم کا افتتاح کردیا

صوابی:رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ نے صوابی سپورٹس کمپلیکس صوابی میں اوپن ایر جم کا افتتاح کیا اس موقع پر مراد علی مہمند پراجیکٹ ڈائریکٹر 1000 کھیلوں کے سہولیات زاہد شاہ ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خان اور علاقے کے مشران موجود تھے. مراد علی مہمند پراجیکٹ ڈائریکٹر نے اوپن ایر جم کے حوالے سے بریفنگ دی اور کہا کہ پورے صوبے کے لیے 35 جم منظور ہو چکے ہیں جس میں 20 لگ چکے ہیں پشاور ڈی آئی خان سوات چارسدہ ابیٹ آباد مہمند وغیرہ شامل ہے. اوپن ایر جم بین الاقوامی معیار کے سہولیات میں سے ایک ہے.

اس کا مقصد کھلاڑیوں کو ایک اچھا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے پبلک پارک اور سپورٹس کمپلیکس میں اس. پر بغیر کسی معاوضے کے ایکسر سایز کر سکے.عابد مجید سیکرٹری سپورٹس نے چارج سنبھالتے ہی ایک عدد اوپن ایر جم پشاور جیل میں بھی لگانے کے ہدایات جاری کیے ہیں اس سلسلے میں ایسی ہفتے آئی جی محکمہ جیل خانہ جات کے ساتھ ملاقات ہو گی تاکہ پشاور جیل میں جلد از جلد اوپن ایر جم لگ سکے.ایم پی اے عاقب اللہ خان نے سپورٹس محکمہ کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ وہ خود بھی کرکٹ کے اچھی کھلاڑی ہیں اور جوانی میں پشاور یونیورسٹی اور اپنے علاقے کے سکول میں ہاکی کھیلتے تھے. انھوں نے سپورٹس پراجیکٹ ڈایریکٹر کو کہا کہ ضلع صوابی میں جتنے بھی سرکاری تعلیمی ادارے ہیں انکے گراونڈ میں کچھ نہ کچھ کھیلوں کے سہولیات مہیا کیے جاے تاکہ سپورٹس کلچر پروان چڑھ سکے۔