آسٹریلیا نے کورونا کے علاج کیلئے ’ریمڈیسیور‘ نامی دوا کے استعمال کی اجازت دے دی

آسٹریلیا:آسٹریلیا نے کورونا وائرس کے علاج کی دوا کو تصدیق کے بعد منظوری دے دی،کورونا وائرس کے علاج کے لیے آسٹریلیا نے ہنگامی بنیادوں پر استعمال ہونے والی دوا ’ریمڈیسیور‘ کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔اس کا مطلب ہے کہ اب آسٹریلیا کے ہسپتالوں میں داخل کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے یہ دوا استعمال کی جا سکے گی۔حالیہ تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس دوا کے استعمال سے شدید متاثرہ مریضوں کی حالت میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔تاہم اس کے استعمال سے بڑے پیمانے پر اموات کو کم نہیں کیا جا سکا ہے۔