بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، معمر خاتون زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے ایل اوسی پر رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی، بھارتی فائرنگ سے معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا مئوثر جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے آج پھر ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔بھارتی فائرنگ سے کیرنی گاؤں کی معمر خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کی آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا انتہائی مئوثر جواب دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت رواں سال اب تک سیز فائر معاہدے کی 1643 بار خلاف ورزیاں کرچکا ہے۔