بھارت میں کورونا وار تیز ، ایک ہی دن میں 25 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے

نئی دہلی : بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے 25 ہزار سے زائد کیسز سامنے آ گئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 491 اموات ریکارڈ، 19 ہزار سے زائد افراد صحت یاب ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز 25 ہزار 559 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 70 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے باعث 491 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے ساتھ کی مجموعی اموات کی تعداد 21 ہزار 144 ہو گئی ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ روز 19 ہزار 509 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہو جانے والے افراد کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔