چین امریکہ کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، ایف بی آئی کے سربراہ

واشنگٹن: امریکی ادارے ایف بی آئی کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین امریکا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن کے ہڈسن انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے چوری اور جاسوسی کے اقدامات امریکا کے مستقبل کے لییسب سے بڑا طویل المدتی خطرہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین امریکا کی کورونا وائرس پر تحقیق کو سبوتاژ کرنے کی بھی کوششیں کر رہا ہے، چین کی پوری ریاست اس کوشش میں ہے کہ کسی بھی طرح دنیا کی واحد سپرپاور بنا جائے۔