پاکستان چین کے ساتھ مل کرعوام کےمعاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے، نغمانہ ہاشمی

اسلام آباد : چین میں تعینات پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان اور چین نے زراعت، سیاحت، غربت کے خاتمے اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی دو طرفہ عملی تعاون کو مزید وسعت دی ہے۔ چینی جریدے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ مل کرعوام کے سماجی اورمعاشی حالات میں بہتری لانے کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوول کرونا وائرس نمونیا کی وباء کی روک تھام کیلئے پاکستان چینی حکومت اور عوام کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فراہم کردہ امداد کے جذبے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔