دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری، افغانستان سب سے کمزور ملک قرار

لاہور: دنیا کے طاقتور اور کمزور پاسپورٹ والے ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان سب سے طاقتور ملک جبکہ افغانستان سب سے کمزور ملک قرار، پاکستان اس درجہ بندی میں آخری پانچ ممالک میں شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاری کردہ فہرست کے مطابق جاپان کے شہری بغیر ویزے کے 191 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں جبکہ پاکستان کے شہری 32 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سب سے کمزور قرار دیئے جانے والے ملک افغانستان کے شہری صرف 26 ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکتے ہیں۔ اسی طرح درجہ بندی میں سرفہرست ممالک میں سنگاپور دوسرے جبکہ جرمنی اور جنوبی کوریا تیسرے نمبر پر ہیں۔ اس کے علاوہ یمن، صومالیہ، شام، افغانستان اور عراق دنیا کے کم سے کم درست یا ’ویلڈ‘ پاسپورٹ کی فہرست میں سرفہرست اور انتہائی درست پاسپورٹ کی فہرست میں سب سے نیچے ہیں۔اس کے علاوہ پڑوسی ملک بھارت کی جائے تو اس کے شہری بغیر ویزے کے 58 ممالک کا دورہ کر سکتے ہیں۔ پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری بغیر ویزے کے 32 ممالک میں کبھی بھی جا سکتے ہیں۔