بھارتی فوج کی نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،5 شہری زخمی

اسلام آباد:بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ، پاک فوج کا موثر جواب، آئی ایس پی آر کے مطابق گز شتہ شام لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری شدید زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کی اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 معصوم لڑکے اور 2 عمر رسیدہ خواتین سمیت 5 شہری زخمی ہوگئے، جب کہ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔