گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹا دعویٰ، بھارتی دانشور نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے گلگت بلتستان سے متعلق جھوٹے دعوے پر معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے انہیں تاریخ پڑھنے کا مشورہ دے دیا۔ معروف بھارتی دانشور سدھیندرا کلکرنی نے کہا کہ توسیع پسندانہ عزائم رکھنے والے مودی جان لیں کہ جموں کے مہاراجا نے کبھی گلگت بلتستان پر حکومت نہیں کی بلکہ گلگت بلتستان نے ہری سنگھ کے بھارت سے الحاق کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔