بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کشمیری بچے کے سامنے نانا کو قتل کرنے کا واقعہ ہر فورم پر اٹھایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تین سالہ معصوم فرشتے کے سامنے اس کے نانا کو گولیوں سے بھون ڈالنے والے واقعہ نے دل دہلا دیئے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے ، پاکستان واقعہ کو ہر فورم پر اٹھائے گا، بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں ، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے ،انسانی حقوق کی تنظیمیں آخر کب تک خاموش رہیں گے ، انسانی حقوق کی تنظیموں کو آواز اٹھانا ہوگی ۔ اپنے بیان میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ یورپی یونین کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا ، یورپی یونین کو اس تمام صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ، یورپی یونین سے مقبوضہ کشمیر پر تشویش اور پاکستان کے غم و غصے کا اظہار کیا ۔وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے ہر فورم کشمیر میں ہونے والی ظلم و بربریت کو اٹھایا ہے ، یہ واقعہ ماورائے عدالت قتل کے ذمرے میں آتا ہے ،بھارت مقبوضہ کشمیرمیں ماروائے عدالت قتل کررہا ہے ، پاکستان اس واقعے کو بھی ہر فارم پر اٹھائے گا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے ظلم کی انتہا کردی ہے ،بھارت نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کیا ہوا ہے ،بین الاقوامی میڈیا کو کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں ، بھارت کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانے کی کوشش کرتا ہے ۔