بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے، آئی ایس پی آر

اسلام آباد:آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی مسلح افواج کی خبروں کی تردید کر دی۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کے پاکستان گلگت بلتستان میں اضافی فوج تعینات کر رہا ہے جس پر اب آئی ایس پی آر کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت سے ہٹ کر رپورٹنگ کر رہا ہے۔ایل اوسی پرپاک فوج کےمزید دستوں کی تعیناتی کی خبرغلط ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی میڈیا کی گلگت بلتستان میں ایل او سی پر اضافی فوج کی تعیناتی کی خبریں جھوٹی ہیں۔ چین سکردو میں کوئی پاکستانی بیس استعمال نہیں کر رہا۔بھارتی میڈیا کی خبریں بے بنیاد ہیں۔