قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن کے انعقادکاکریڈٹ پاک فوج کے سرہے، شوکت یوسفزئی

پشاور: صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں انتخابات یقیناًایک تاریخی لمحہ ہے ،قبائلی اضلاع کے عوام کوآج حقیقی آزادی مل رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ہفتے کے روز قبائلی اضلاع میں انتخابات کے حوالے سے پشاورمیں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان انتخابات کی خودنگرانی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں پرامن الیکشن کے انعقادکاکریڈٹ پاک فوج کے سرہے ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام میں بہت جوش خروش دیکھنے کومل رہاہے ۔انہوں نے قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کے انعقادپروفاقی اورصوبائی حکومت کومبارکباد دی۔انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع کے عوام اپنے ضمیرکے مطابق حق رائے دہی کااستعمال کریں ۔