بہبود آبادی کے مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، وزیر صحت

پشاور: وزیر صحت خیبرپختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ بہبود آبادی کے مسئلے پر سنجیدگی سے سوچنا ہوگا حکومت اس مسئلے کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہے مگر عوام کے تعاون کے بغیر اس مسئلے پر قابو پانا ناممکن ہے،انہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تمام مسائل کی جڑ زیادہ آبادی ہے، پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے آبادی کے لحاظ سے اسی وجہ سے پاکستان میں کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راہنماء فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان (FPAP) کے زیر اہتمام عورتوں کی جنسی اور تولیدی صحت کے حوالے سے ایک نئے پراجیکٹ “وش 2 ایکشن” کی افتتاحی تقریب سے کیا۔ وزیرصحت تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ دیگر شرکاء میں وزیراعلی کے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش، سیکرٹری پاپولیشن اینڈ ویلفیئر خیبرپختونخوا ، رشیدہ پانیزئی، مہتاب اکبررشدی ،سید کمال شاہاور دیگر اعلی افسران نے شرکت کی۔