پر امن انتخابات ضلع خیبر میں خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

پشاور: کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضم شدہ ضلع خیبر اور سابقہ ایف آر پشاور حسن خیل میں پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کی خاطر حسن خیل اور ضلع خیبر سے ملحقہ علاقوں میں انفارمیشن بیسڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ضم شدہ قبائلی علاقوں میں انتخابات کے پرامن انعقاد کے حوالے سے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں 29 ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے گئے ہیں، خصوصی آپریشنز میں پاک آرمی کے جوانوں، لیڈیز پولیس ، سنیفر ڈاگز اور مقامی پولیس نے حصہ لیاہے جس کے دوران143 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار مشتبہ افراد کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں 5 عدد کلاشنکوف، 8 عدد رائفل، 10 عدد شارٹ گن اور 11 عدد پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں، اسی طرح سرچ آپریشنز کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کو چیک کرکے کوائف مکمل نہ ہونے پر 106 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیںجبکہ ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مختلف سنگین جرائم میں مطلوب 16 اشتہاری ملزمان کے علاوہ 37 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 30 کلو گرام سے زائد چرس ، ایک کلو گرام اعلی کوالٹی افیون،ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور بڑی مقدار میں شراب بھی برآمد کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کی نگرانی میں کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قبائلی ضلع خیبر اور حسن خیل میں پر امن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کی خاطر29 خصوصی ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کئے ہیں، سر چ آپریشنز خصوصی طور پر ضلع خیبر اور حسن خیل سے ملحقہ علاقوں میں کئے گئے ہیں جن میںایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے ساتھ ساتھ پاک آرمی کے جوانوں، لیڈیز پولیس، سنیفر ڈاگز، بی ڈی یو، سپیشل کومبیٹ یونٹ اور مقامی پولیس نے حصہ لیا ہے، قبائلی علاقوںمیں پر امن انتخابات کے سلسلہ میں ہونے والے آپریشنز کے دوران ضلع خیبر اور حسن خیل سے ملحقہ علاقوں کو خصوصی طور پر ٹارگٹ کیا گیا جس کے دوران143 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس میں 5 عدد کلاشنکوف، 8 عدد رائفل، 10 عدد شارٹ گن اور 11 عدد پستول سمیت سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس شامل ہیں، سرچ آپریشنز کے دوران ایک ہزار سے زائد گھروں کو چیک کرکے نامکمل کوائف پر 106 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کو بھی پولیس تحویل میں لیتے ہوئے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں، اسی طرح ٹارگٹڈ آپریشنز کے دوران مختلف سنگین جرائم میں مطلوب 16 اشتہاری ملزمان کے ساتھ ساتھ 37 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 30 کلو گرام سے زائد چرس، ایک کلو گرام سے زائد افیون، ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور شراب بھی برآمد کی گئی ہے، تمام جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔