امریکہ میں حالات بے قابو،مشتعل مظاہرین نے وائٹ ہاؤس کا گھیراؤ کرلیا

واشنگٹن:امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں مظاہرے بھرپور قوت سے جاری ہیں۔وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین جمع ہوگئے ہیں۔جس کے پیش نظر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق امریکہ میں میں پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام شہری کی ہلاکت کے بعد پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔یہ سلسلہ اب یورپی ممالک تک پھیل چکا ہے اور اس کی شدت میں کمی میں نہیں آ رہی۔اس وقت بھی امریکہ کی تمام 50 ریاستوں میں مظاہرے جاری ہیں۔ان مظاہروں میں سیاہ فاموں کے ساتھ ساتھ سفید فام بھی بڑی تعداد میں شرکت کرکے ان سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں۔لاس اینجلس میں لاکھوں افراد نے تاریخی مظاہرہ کیا۔وائٹ ہاؤس کے باہر بھی مظاہرین جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد مذکورہ عمارت اور وہاں کے مکینوں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔پولیس، سیکریٹ سروس ،نیشنل گارڈز،ایف بی آئی کے اہلکاروں کو وائٹ ہاؤس کے اطراف تعینات کر دیا گیا ہے۔