کرونا وائرس،برازیل میں اموات کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کر گئی

برازیلیہ : برازیل امریکہ کے بعد کورونا سے سب سے بڑا متاثرہ ملک بن گیا۔برازیل کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 1262 افراد جان کی بازی ہار گئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برازیل کی وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز برازیل میں کورونا وائرس کے 28 ہزار 936 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد برازیل کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 383 ہو چکی ہے جوکہ امریکہ کے بعد کسی بھی ملک کورونا کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برازیل میں کورونا سے ہلاک شدگان کی تعداد 31 ہزار 199 ہو چکی ہے جس کے بعد برازیل مہلک وائرس کے باعث سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کرنے والا امریکہ، برطانیہ اور اٹلی کے بعد چوتھا بڑا ملک بن گیا ہے۔