اپنا منہ بند رکھو،پولیس آفیسر کی امریکی صدر کو وارننگ

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ شب ریاستی گورنرز پر زور دیا کہ وہ تشدد اور تخریب کاری کے مرتکب عناصر سے سختی سے نمٹیں۔اسی سلسلے میں ہیوسٹن کے پولیس چیف آرٹ آسیویڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ خاموش رہیں ، اور لوگوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالیں۔

ایک انٹرویو کے دوران آرٹ آسیویڈو نے کہا کہ اس ملک کے پولیس سربراہوں کی طرف سے میں امریکا کے صدر سے ایک ہی بات کہوں گا کہ براہ کرم اگر آپ کے پاس کہنے کے لیے کچھ تعمیری نہیں ہے تو اپنا منہ بند رکھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ یہ دل و دماغ جیتنے سے متعلق ہے۔انہوں نے ٹرمپ سے نوجوانوں کی زندگیاں خطرے میں نہ ڈالنے کی بھی درخواست کی۔