کورکمانڈرپشاورکی شوکت یوسفزئی کی رہائشگاہ آمد،والدہ کی وفات پرتعزیت

پشاور: صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی سے ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیلئے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر ان کی رہائش گاہ گئے۔کور کمانڈر نے شوکت یوسفزئی کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ کور کمانڈر نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا مانگی اور فاتحہ خوانی کی۔ صوبائی وزیر نے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کے لئے آمد پر کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کا شکریہ ادا کیا۔