کورونا کیخلاف جنگ،ریسکیو 1122 مردان کا جوان خود کورونا کا شکار

مردان:کورونا کے خلاف صف اول میں خدمات فراہم کرنے والا ریسکیو 1122 مردان کا جوان خود کورونا کا شکار. ریسکیو 1122 مردان میں بطور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن خدمات فراہم کرنے والے ارشاد خان دوران ڈیوٹی منگا میں کورونا وائرس سے متاثرہ 56 مریضوں کو ایک رات میں جبکہ مجموعی طور پر 80 سے زائد مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا آج خود اس مرض میں مبتلا ہوکر مردان میڈیکل کمپلیکس کے آئیسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے. سیکٹری ریلیف عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد نے ریسکیو اہلکار ارشاد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی، جلد سے جلد صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ہر قسم کے تعاون اور علاج و معالجہ کے احکامات جاری کئے. ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد نے کہا کہ ریسکیو1122 کے جوان فرنٹ لائن پر کورونا کے خلاف خدمات فراہم کر رہے اور ہمیشہ اپنی جانوں کی پرواہ کیئے بغیر جان لیوا خطرات میں عوام کو بہترین خدامات فراہم کی ہیں ریسکیو اتظامیہ ہر مشکل میں آپ کی مدد کرے گی. ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر مردان کمال شاہ نے بھی ارشاد احمد کی عیادت کی اور سیکٹری ریلیف عابد مجید اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیراحمد کی جانب سے بھیجے جانے والے تحائف متاثرہ اہکار کو پیش کیئے.دوسری جانب چیف سیکٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی طرف سے بھی ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نیک محمد نے کورونا سے متاثرہ ریسکیو 1122 اہلکار کو پھول و پھلوں کا تحفہ پیش کیا.ریسکیو 1122 اہلکار نے رابطہ کر کے صحتیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اور تعاون کرنے پر چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، سیکٹری ریلیف، ڈائیریکٹر جنرل اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے ہمارے حوصلے بلند ہیں انشاءاللہ جلد صحتیاب ہوکر دوبارہ اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کیلئے حاضر ہوں گا.