لوئر اورکزئی میں چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی

لوئراورکزئی : لوئر اورکزئی میں چھت گرنے سے 8افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے، جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں،گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوئر اورکزئی کا علاقے لیڑا میں شادی والے گھر مکان کی چھت گرگئی۔گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔چھت کے ملبے تلے دب کر8 افراد جاں بحق اور30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد میں خواتین اور چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ چھت گرنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ بھی کیا۔