دہشتگردی کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر لڑرہی ہے،عرفان اللہ

چارسدہ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے یوم شہدائے پولیس کے حوالے سے پولیس ہیڈ کوارٹرز چارسدہ میں یادگار شہدا ء پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہدائے پولیس کے بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔دہشتگردی کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے ملک کی سلامتی کے لئے اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ عرفان اللہ خان تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے یادگار شہدائے پر پھول چڑھائے کرائم ٹیررازم جرنلٹس فورم کے صدر عظمت گل اوراس کی کابینہ نے بھی یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز شہنشاہ گوہر خان، ڈی ایس پی سٹی بشیر احمد یوسفزئی، ڈی ایس پی تنگی آیاز محمود خان، ڈی ایس پی شبقدر محمد ریاض خان، ڈی ایس پی سرڈھیری فضل شیر خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن سعید خان اور میڈیا کے نمائندوں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ دہشتگردی کے خلاف پولیس فرنٹ لائن پر لڑرہی ہے اور اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کر اپنا فریضہ سرانجام دے رہی ہے۔ ڈی پی او چارسدہ نے کہا کہ شہدائے پولیس نے اپنا آج ہمارے کل کے لئے قربان کیا پوری قوم اپنی فورسسز کی قربانیوں کو قدر کی نظر سے دیکھتی ہے ہمیں پولیس شہداء پر فخر ہے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال 4اگست یوم شہداء کے طورپر منایاجاتاہے اس سال بھی یوم شہداء شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔