خیبرپختونخواحکومت کاعید پر سیاحتی مقامات بند رکھنے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث جاری جزوی لاک ڈائون کے پیش نظر صوبے کے سیاحتی مقامات تاحال نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ملک میں کورونا ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان حالات میں سیاحت کی صنعت کو کھولا نہیں جا سکتا ، ان خیالات کا اظہار سیکرٹری محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم وامورنوجوانان خوشحال خان نے کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کوویڈ 19 ایمرجنسی میں ہونے والی مختلف پیشرفت پر عمل پیرا ہے ، ہماری کوشش ہے کہ اس وائر س پر جلد قابو پالیا جائے جس کے بعد سیاحوں کیلئے سیاحتی مقامات مکمل طور پر کھولے جائینگے ،اس سلسلے میں خیبرپختونخوا حکومت نے نئے ایس اوپیز کا مسودہ تیا ر کیا ہے تاہم متعلقہ اسٹیک ہولڈرز، ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد مناسب وقت پر اس کی منظوری دی جائے گی اور اس کے بعد مطلع کیا جائے گا ۔