کورونا کے ٹیسٹ کیلئے مردان میڈیکل کمپلیکس میں لیبارٹری قائم

مردان:حکومت خیبر پختونخوا نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کردی۔اسپتال کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر طارق محمود کے مطابق پہلے مرحلے میں 50 افراد کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے،جس کی کو ئی فیس نہیں لی جائیگی تمام ٹیسٹ مفت کئے جا ئیں گے،ٹیسٹ کیلئے سمپلز سرکاری سطح پر لۓ جا ئیں گے، فی الحال شہری از خود سمپلز نہیں دے سکتے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت 2 ہزار کٹس فراہم کرے گی اورٹیسٹ رزلٹ 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جا ئے گا۔