وزیرستان میں خواتین کی کم از کم ووٹ ڈالنے کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہوگی،رفیق شنواری

پشاور : شمالی وزیرستان میرانشاہ میں خواتین ووٹر سے متعلق آگاہی تقریب منعقد ہوا جس میں شرکاء نے خواتین کی ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے حوالے سے بات چیت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر عبدالقیوم شنواری، ضلعی الیکشن کمشنر رفیق مروت اور عام لوگوں نے شرکت کی۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی ریٹرننگ افسر عبدالقیوم شنواری نے بتایا کہ وزیرستان میں خواتین کی کم از کم ووٹ ڈالنے کی شرح دس فیصد سے زیادہ ہوگی، ووٹ ضمیر کی آواز ہے مرد و خواتین ووٹ کا استعمال کریں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی الیکشن کمشنر رفیق مروت کا کہنا تھا کہ ووٹ کی اہمیت سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ماں، بہن اور بیٹی کو ووٹ کی اہمیت بتاکر انہیں ووٹ ڈالنے پولنگ سٹیشن لائیں جہاں عملہ خواتین ہی پر مشتمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے متعلق انتظامات مکمل کیے گئے ہیں، تمام پولنگ سٹیشنوں میں سی سی ٹی وی کیمرے ہونگے، پولنگ عملے کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ انتخابی مواد بھی پہنچ چکا ہے۔ ڈی آر او کے مطابق شمالی وزیرستان کے 178پولنگ سٹیشن میں 64 حساس ترین ہیں، دس فیصد سے کم خواتین ووٹ ٹرن آوٹ کی صورت میں انتخابی نتائج منسوخ ہو سکتے ہیں۔