عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما غلام احمد بلور بھی کورونا وائرس کا شکار

پشاور: کورونا وائرس پاکستان میں عام لوگوں کے ساتھ ساتھ سیاسی رہنماؤں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔اب تک کئی سیاسی جماعتوں کے رہنما مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام بلور کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی ثمر بلور کا کہنا ہے کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے خراب تھی ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا ہے۔غلام بلور اب گھر پر قرنطینہ میں ہیں۔ثمر بلور نے مزید کہا کہ غلام بلور کو نجی اسپتال منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں۔کورونا وائرس نے پاکستان کے کئی سیاستدانوں کو اپنی لپیٹ میں لیا۔تاہم گذشتہ کچھ روز سے کچھ اچھی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں ،اور کئی سیاستدان کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔