ڈپٹی کمشنر فیاض شیرپاو کی ہدایت پرباجوڑ کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے

پشاور: ڈپٹی کمشنر باجوڑ فیاض شیرپائو کی خصوصی ہدایت پر ایمرجنسی ریسکیو سروس ریسکیو 1122 باجوڑ نے ایمر جنسی افسر ریسکیو 1122 باجوڑ امجد خان کی نگرانی میں باجوڑ کے مختلف مقامات پر جراثیم کش سپرے کیے جس میں صدیق آباد پھاٹک،نوے کلے،جامعہ مدین العلوم نواے کلے، مدرسہ سلفیانوں کالونی اور ملحقہ راستے شامل تھے۔اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو 1122باجوڑ کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیو 1122کے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔