پشاور:ہم قدم یوتھ آف پاکستان کی جانب سے200 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

پشاور : ہم قدم یوتھ پاکستان نے کروناوائرس لاک ڈاون کیوجہ سے متاثر دیہاڑی دار طبقے میں اب تک تقریباً 200 گھرانوں تک راشن پہنچایا جبکہ آج رمضان فوڈ پیکج پہنچادیا گیا۔ان خیالات کا اظہار ہم قدم یوتھ پاکستان کے ترجمان اسد خان آفریدی اور آمین اللہ مہمند نے کیا انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ٹیم ہم قدم گھر گھر تک راشن پہنچارہے ہیں۔ اگر پوری قوم 65 کیطرح آج ایک مرتبہ پھر متحد ہوا تو انشاءاللہ اللہ ہمیں ہر مصیبت سے نکالے نگے۔انہوں نے کہا کہ ہم قدم یوتھ آف پاکستان کے تمام نوجوان مختلف علاقوں میں غریبوں تک راشن پہنچانے مصروف ہیں۔