خیبر پختونخوا میں ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے آرڈیننس نافذ

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے آرڈیننس نافذ کر دیا گیا، آرڈیننس کے تحت اشیا ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو بغیر وارنٹ گرفتار کیا جائے گا اور 3 سال قید اور ذخیرہ شدہ مال کے 50 فیصد کے برابر جرمانے کی سزا دی جائے گی اسکے علاوہ ضبط شدہ اشیاء کو نیلام کیا جائے گا، آرڈینس کے مطابق متعلقہ ڈپٹی کمشنر مصدقہ اطلاع پر کسی بھی ایسی جگہ پر جہاں پر ذخیرہ شدہ مال موجود ہوگا بغیر اجازت داخل ہوکر ذخیرہ شدہ مال کو تلاش کر سکے گا۔ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو ذخیرہ شدہ مال کا 10 فیصد بطور انعام دیا جائیگا۔