پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہاہے،ڈاکٹر فہد اقبال

مردان:ایل ایچ ڈبلیو کے کوارڈنیٹر اور کووڈ19 مردان کے کمیونکیشن آفیسر ڈاکٹر فہد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہاہے ،حکومت کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی اپیل کی جارہی ہے ، لیکن افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگ اسے نظرانداز کرتی ہے جس کی وجہ سے کرونا سے متاثرہ مریضوں میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے،انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ نماز تراویح گھروں میں ادا کر یں، جب تک کورونا وائرس کی وبا کا اختتام نہیں ہوجاتا،اگر کورونا وائرس کی وبا اسی طرح جاری ر ہا تو لوگ اس کی روک تھام کے لیے احتیاط کے طور پر رمضان میں نماز تراویح اور نماز گھروں میں ادا کریں، ہم اللہ تعالیٰ سے التجا کریں گے کہ ہماری نمازوں کو قبول فرمائے اور انسانیت کو اس وبا سے بچائے جو پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر غیر ضروری رش اور ہجوم بنانے سے گریز کریں۔حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کر کے اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔