مردان میں مزید63 غیرملکی تبلیغی حضرات کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے،خصوصی گاڑیوں کےذریعے اسلام آباد روانہ

مردان:تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی میں 63 غیرملکی تبلیغی مہمانوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر گزشتہ شب عزت و احترام سے اسلام اباد پہنچا دیئے گئے. ضلع انتظامیہ مردان ، محکمہ صحت و دیگر محکمے کرونا وائرس کے خلاف متحرک ہیں، تبلیغی مرکز تخت بھائی میں مقیم غیرملکی تبلیغی احباب کے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد وزیر خان نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر قرار دیا اور تقریباً 230 تبلیغی حضرات کے ٹیسٹ کئے۔جن میں سے کئی رپورٹ مثبت آنے پر ایم ایس تحصیل ھیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر کچکول کی نگرانی میں باقاعدہ ائیسولیشن وارڈ میں انکا علاج کیا گیا جسکا روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر انیلہ فہیم کرتی رہی, باقی افراد کو قرنطینہ میں منتقل کر کے مقرر مدت تک رکھا گیاجبکہ ریسکیو 1122 اور ٹی ایم اے تخت بھائی کی ٹیم نے پورے مرکز میں کئی بار جراثیم کش بھی کیا۔اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے کرونا ٹیسٹ منفی آرہے ہیں اور انہیں مکمل طبی معائنے کے بعد فوری طور پر اسلام آباد روانہ کیا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں 63 غیر ملکی تبلیغی حضرات کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین و نیک محمد ، حضرت علی/پی ایم ایس Covid-19، کی نگرانی میں پولیس سکواڈ کے ہمراہ خصوصی گاڑیوں کے زریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک بذریعہ پرواز روانہ ہونگے۔تبلیغی احباب نے علاج معالجے کے بہتر اور بروقت امداد پہچانے پر ضلعی تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔انشاء اللہ مزید تبلیغی حضرات صحت یاب ہونے کے بعد فارغ ہونگے۔