افغان طالبان نے پی ٹی ایم کو امریکی اسرائیلی اور انڈین جاسوس قرار دے دیا

کابل:افغان طالبان نے پی ٹی ایم کو امریکہ،اسرائیل اور بھارتی جاسوس قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پشتون قوم کے نام پر منظور پشتن اور انکے ساتھی خیبر پختونخوا کی قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں پاکستان کے دشمن ممالک کے لئے جاسوسی کرکے امن وامان خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں،انہوں نے پشتونوں کو خبردار کرتے ہو ئے کہا کہ پی ٹی ایم کا اصل مقصد پاکستان میں انتشار پیدا کر نا اور قبا ئلی اضلاع میں خانہ جنگی شروع کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم پشتونوں کا ہمدرد نہیں بلکہ اصل د شمن ہے۔افغان طالبان کے بیان کے بعد پی ٹی ایم کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے،یادرہے کہ تحر یک طالبان نے پی ٹی ایم کی حمایت کا اعلان کر چکی ہے،اگراندازہ لگا ئے جا ئیں تو پی ٹی ایم بھی ٹی ٹی پی کی نظرئیے پر کام کررہی ہے۔