کوویڈ 19 کے بعد پاکستان کو چوتھے صنعتی انقلاب کے لئے تیار رہنا چاہئے،ڈاکٹر عابد قیوم سلہری

اسلام آباد:کوویڈ 19 کے بحران کے بعد پاکستان چوتھے صنعتی انقلاب کیلئے خود کو بہتر طور پر تیار کرسکے گا ، تاہم ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ ڈیجیٹل وائرس کی صورت میں جب ملینیم بگ سے تمام ڈیٹا مٹ جائیں گے اسوقت دنیا کس طرح نظر آئے گی۔ یہ بات ماہرین نے یہاں پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے زیر اہتمام ‘ہائیر ایجوکیشن اینڈ ڈیجیٹل انکلیوسیس ٹائمز آف کوویڈ۔19 کے عنوان سے آن لائن مشاورت میں کہی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کوالٹی اشورینس ایجنسی کی منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر نادیہ طاہر نے کہا کہ کوویڈ 19 نے اعلی تعلیم کو کوالٹی فرنٹیئر میں سب سے آگے رکھا ہے ، اور اب ہمیں اس بات کی نشاندہی کرنا ہوگی کہ رسائی کامیابی کی کنجی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے کہا کہ ڈیجیٹل شمولیت عدم مساوات کو دور کرتی ہے ، لیکن معاشرے کے پسماندہ اور کمزور طبقات پر اس کے رجعت پسند اثرات کی ہمیں نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج جن چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ جس طرح سے ہم اپنے دفاتر چلا رہے ہیں اور اپنے طلباءکو ڈیجیٹل کلاس رومز کے ذریعہ تعلیم دے رہے ہیں ، یہ ساری چیزیں ہمیں چوتھے انقلاب کےلئے تیار ہونے میں مدد دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر سیکیورٹی انتظامات کی بھی ضرورت ہے۔ پاکستان میں ڈیجیٹل تقسیم کے معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ عام طور پر ہمارا رابطہ بہت اچھا ہے البتہ ڈیجیٹل اور نان ڈیجیٹل دنیا کا کوئی جوڑ نہیں ہے۔ فیصل آباد کی یونیورسٹی آف زراعت کے ڈاکٹر بابر شہباز نے کہا کہ ہمارے اساتذہ ہمیں عملی کورسز سکھاتے تھے ، لیکن آج کے طلبا عملی طور پر اس قسم کی سرگرمیوں کو نہیں سمجھ سکتے ۔ ” انہوں نے کہا لیبارٹریوں میں تحقیق کرنے والے پوسٹ گریجویٹ طلبا کے لئے بڑے چیلنج موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری یونیورسٹی میں زیادہ تر طلبا دیہی اور پسماندہ علاقوں سے ہیں اور انہیں رابطے ، اور مہنگے انٹرنیٹ پیکجوں کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ڈاکٹر شہباز نے کہا کہ ویٹرنری سائنس یا زرعی کورس جو عملی مظاہروں کی تکمیل کرتے ہیں ایک چیلنج رہے گا ، ہمیں کورسز کی عملی نوعیت کی وجہ سے معیار پر سمجھوتہ کرنا پڑے گا۔ ایس ڈی پی آئی کے ریسرچ فیلو ڈاکٹر ساجد امین نے بتایا کہ ہم سیکھنے اور تدریسی طریقوں کے امتزاجی نظام کی طرف جارہے ہیں جہاں ورچوئل اور آمنے سامنے نظام کے مابین ایک توازن برقرار رہے گا ۔ یونیسکو کے ماہرتعلیم احسان اللہ نے کہا کہ ہمارے پاس پہلے ہی اسکول کے بچوں میں سے 23 ملین کا بوجھ ہے ، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور قومی سطح پر مختلف طریقوں کا استعمال کیا جاتا ہے کیونکہ تعلیم کو کیسے جاری رکھا جائے ، بچوں کی حفاظت کیسے کی جائے اس مقصد کے لئے معاشی کوششوں کی تجدیداور وسائل کی ضرورت ہوگی ، اور کوویڈ 19 کے اختتام پر دیہی سطح پرلڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں زیادہ رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افشاں ہما نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو تعلیم سمیت زندگی کے ہر شعبے میں انقلاب کے لئے بہتر راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایچ ای سی ٹیلکوس کے ساتھ کسی معاہدے تک پہنچ سکتی ہے تو وہ زیادہ تر طلباءکے مسائل کو رابطے اور رسائل سے حل کرنے کے اہل ہوں گے۔