پاک فوج اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی پی ٹی ایم پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں

پشاور:محب وطن پاکستانیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں اور رہنماوں کے خلاف پاکستان مخالف تقاریر،سوشل میڈیا پر ریاست مخالف بیان بازی اورپشتون بھائیوں کےدلوں میں نفرت پھیلانے پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1250299971108130819

پاک فوج اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی پی ٹی ایم اور ان کے آقاوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کی نفرت انگیز تقریر اور ریاست مخالف بیان بازی عروج پر ہے۔ جب ان لوگوں کو سائبر کرائم اور نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے تو پاکستان مخالف چمچے اور قوم پرست انہیں ہیرو بنادیتے ہیں۔