چین نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

ووہان : چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آنے کے بعد مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ کر اپنے شہروں کو لوٹ گئے ہیں۔ آج ووہان سے واپس جانے والے بہادر ڈاکٹرز اور نرسز کو چینی فوجیوں نے الوداعی سلیوٹ کیا۔ چینی فوج نے اپنی جان داؤ پر لگا کر ہزاروں لوگوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو سلیوٹ پیش کیا۔چین میں کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کی خبر دنیا کیلئے امید کی علامت ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روز جو کیسز سامنے آئے وہ سب غیر ملکی تھے۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج بہت دنوں بعد سورج کو طلوع ہوتے دیکھا، ہم اس جنگ سے جیت چکے ہیں۔