پاکستان اور ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے،غلام سرور خان

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کو کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے باہمی تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے۔ انہوں نے پاکستان میں ایران کے سفیر سیّد محمد علی حسینی سے ملاقات کے دوران کہی۔ انہوں نے ایران کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران خطہ کے روشن مستقبل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کورونا وائرس سے بچاو کےلئے دونوں ممالک کے درمیان طبی تبادلے کی تجویز بھی پیش کی۔ ایرانی سفیر نے پاکستان اور ایران کے مابین برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے وسیع تر مواقع موجود ہیں جنہیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ سیّد محمد علی حسینی نے کہا کہ ایران نے کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو کنٹرول کرنے کےلئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس اعلیٰ معیار کے طبی سازوسامان اور صحت کے کارکن ہیں جو وبائی بیماری پر قابو پانے کےلئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔