بھارت میں کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ’ گائے موتر‘ پارٹی کا انعقاد

نئی دہلی: بھارت کی ہندو انتہاپسند جماعت ہندو مہاسبھا کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے ”گائےموترپارٹی‘ ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں نے کورونا سے بچاﺅ کے لیے گائے کا پیشاپ پیا اور گوبر سے بنے ”کیک“کھائے.ہندو مہا سبھا کے سربراہ سوامی چکرپانی مہاراج نے رواں ماہ 4 مارچ کو دعویٰ کیا تھا کہ گائے کا پیشاب پینے اور گوبر کھانے سے کورونا وائرس ختم ہوجاتا ہے اور انہوں نے اس ضمن میں ہولی کے بعد ملک بھر میں گائے کے پیشاب پینے کی پارٹیوں کے انعقاد کا اعلان بھی کیا تھا.انہوں نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت نئی دہلی میں پہلی”گائے موتر پارٹی“ (گائے کا پیشاب پینے کی پارٹی) کا انعقاد کرکے بھارت میں کورونا وائرس کے علاج کے حوالے سے خود ساختہ راہ اپنالی ہے.ہندو مہاسبھا کی جانب سے دارالحکومت نئی دہلی میں موجود تنظیم کے ہیڈ کوارٹر میں ’گائے موتر‘ پارٹی کا انعقاد کیا جس میں 200 مرد و خواتین نے شرکت کی‘رپورٹ کے مطابق پارٹی میں شرکت کرنے والے مرد و خواتین نے نہ صرف گائے کا پیشاب پیا بلکہ پارٹی میں شریک ہونے والے افراد نے حیران کن دعوے بھی کیے.رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے زیادہ تر افراد اگرچہ ہندو مہاسبھا کے کارکن تھے جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ 21 سال سے گائے کے پیشاب پینے سمیت گائے کے گوبر سے نہاتے آ رہے ہیں.پارٹی میں شامل ہونے والے افراد نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 21 سال سے گائے کے گوبر سے نہانے اور گائے کے پیشاب پینے کی وجہ سے انہیں کبھی کوئی بیماری نہیں ہوئی‘رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں گائے کا پیشاب پینے کی کامیاب پارٹی کے انعقاد کے بعد ہندو مہاسبھا کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جلد ہی ملک کے دیگر شہروں میں بھی ”گائے موتر“ پارٹیاں منعقد کی جائیں گی اور لوگوں کو گائے کا پیشاب پینے کے فوائد بتائیں جائیں گے. ہندو مہاسبھا کے سربراہ کی طرح بھارتی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے بھی حال ہی میں پارلیمنٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ گائے کے پیشاب پینے سے کینسر ختم ہوجاتا ہے جبکہ انہوں نے گائے کا پیشاب پینے کو دیگر بیماریوں کے خاتمے کا سبب بھی قرار دیا.تاہم بھارتی سائنسدان اور طبی ماہرین اس بات سے اتفاق نہیں کرتے اور ان کا کہنا تھا کہ تجربات سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی کہ گائے کا پیشاب پینے یا گوبر کھانے سے کینسر سمیت دیگر بیماریوں کا علاج ہوجاتا ہو۔