پنجابی بے گناہ انسانوں پر بمباری اور جان سے مارنے کے لئے تیار ہے،علی وزیر

کابل:رکن قومی اسمبلی اور پی ٹی ایم کے رہنماء علی وزیر نے کہا ہے کہ پنجابیوں نے مذہب کے نام پر پوری دنیا میں دھماکے کئے ہیں،تقسیم ہند سے پہلے اور بعد میں پنجابیوں کو تاریخ میں دودفعہ حکومت ملی ایک دفعہ رنجیت سنگھ کے دور میں اور ایک موجودہ پاکستانی حکومت،ان پنجابیوں نے پوری دنیا میں دہشتگردی پھیلا ئی ہو ئی ہے۔پنجابیوں کو جو یہ اقتدار ملا ہے وہ چھوڑنے کو تیار نہیں ہے، پختون قوم کو بچانے کے لئے ایک ہو نا ہوگا.ان خیالات کا اظہار انہوں نے افغانستان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان پنجاب ہے اور پنجاب پاکستان ہے اور وہ کبھی بھی پختونوں کی خوشی نہیں چاہتے اور وہ افغانوں کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔علی وزیر نے نفرت انگیز تقاریر میں کہا کہ پاکستان کو مذہب کے نام پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ۔علی وزیر نے پشتونوں کو اپنے ریمارکس میں کہا کہ پنجابی بے گناہ انسانوں پر بمباری اور جان سے مارنے کے لئے تیار ہے، اس لئے لر او بر افغان کو پنجابیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ہو نا ہوگا۔