نوازشریف نے بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کررکھا تھا،سابق ترجمان دفتر خارجہ

لاہور: سابق ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ نواز شریف بھارت کیخلاف بیان بازی سے منع کیا تھا، نوازشریف نے کہا تھا کہ بھارت کیخلاف کوئی بات نہیں کرنی، شریف خاندان بھارت کا حامی تھا، اس کی وجہ شاید ان کا بزنس تھا۔ انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کے خلاف بیان دینے سے منع کیا ہوا تھا۔ان کی ہدایت تھی کہ بھارت کیخلاف کسی طرح کی بات نہ کی جائے۔ تسنیم اسلم نے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت کے حامی ہونے کی وجہ شاید ان کے کاروباری مراسم تھے۔ اس ی طرح نوازشریف جب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں گئے تو کشمیری قیادت سے انہوں نے کوئی ملاقات نہیں جبکہ پاکستان کی ہمیشہ سے ایک پالیسی رہی ہے کہ جو بھی پاکستانی رہنماء نئی دہلی جاتا ہے وہ وہاں پر حریت قیادت سے ضرور ملتا ہے۔سابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ نوازشریف کے دور حکومت میں دفترخارجہ کو یہ بھی ہدایت تھی کہ بھارت بھارتی جاسوس کلبھوشن کا نام نہیں لینا۔ بلوچستان میں بھارتی سرگرمیوں کا ذکر بھی نہیں کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی بھارتی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی۔